آلودگی کیجریوال کی نیت میں ہے: بی جے پی

نئی دہلی، نومبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر دہلی میں آلودگی کے معاملے پر غیر قانونی طور پر پرالی سے کمائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں آلودگی صرف ہوا یا پانی میں نہیں ہے، اروند کیجریوال کیجر کی نیت میں آلودگی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبیت پاترا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی آلودگی کی زد میں ہے اور مسٹر کیجریوال اس آلودگی سے غیر قانونی کمائی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے کارکنوں کا فرضی رجسٹریشن کراکر ہزاروں کروڑ روپے کا گھپلہ کیا ہے۔ 2018 اور 2021 کے درمیان نو لاکھ سے زیادہ تعمیراتی کارکنوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ ان میں سے اب تک تقریباً دو لاکھ فرضی رجسٹریشنز منظر عام پر آچکے ہیں۔ ڈاکٹر پاترا نے کہا، ‘کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی آلو سے سونا بنا رہے تھے اور مسٹر کیجریوال جی پرالی سے سونا بنا رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال جی کہتے ہیں کہ گتا پرالی سے بنتا ہے، بجلی بنتی ہے۔ اس کے لیے پنجاب میں ریڈی میڈ فیکٹری تیار ہے۔ مسٹر کیجریوال کے پاس صرف پولیوشن (آلودگی) ہے، سالیوشن (حل) نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عام آدمی پارٹی کی حکومت مزدوروں کو 5000 روپے دینے والی اسکیم میں پرالی جلانے والے کارکنوں کا فرضی رجسٹریشن کر کے بدعنوانی میں مصروف ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی حکومت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اس بار پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں 2006 سے رجسٹریشن کا کام جاری ہے لیکن 2006 سے اب تک 13 لاکھ رجسٹریشن ہوئے ہے۔ 2018 اور 2021 کے درمیان 10 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی ڈپلیکیٹ رجسٹری کروا رہی ہے۔ کروڑوں اور اربوں کے گھپلے ہو رہے ہیں۔ تقریباً 9 لاکھ 9 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن میں 2 لاکھ جعلی رجسٹریشن پائے گئے ہیں۔

 

Related Articles