ٹائیگر شروف ایکشن سین میں واش بیسن توڑتے ہوئے زخمی ہوگئے

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ایکشن سین واش بیسن بھی توڑدیا جبکہ ان کا پاوں زخمی ہوگیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈسٹار ٹائیگر شروف جوکہ اپنے ڈانس اور ایکشن سین کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ٹائیگر نے اپنی ایکشن ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” کانکریٹ واش بیسن توڑتے ہوئے میرا پاوں ٹوٹ گیا۔ میں یہ سمجھا تھا کہ میں مضبوط ہوں لیکن میرے دفاع کے نیتجے میں واش بیسن بھی ٹوٹ گیا "۔ٹائیگر کی اس پوسٹ پر شلپا شیٹھی نے تبصرہ کیا "میرے خدا”۔نرگس فخری نے بھی تبصرے پر آئیکون بنائے۔شبیر خان نے لکھا کہ "24 گھنٹے جاری رہنے والی شوٹ۔ بہت شدید”.جبکہ گلوکار شان نے لکھا کہ "آپ ناقابل یقین ہیں، لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی انسان ہیں”۔واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی آخری فلم ہیرو پنتی 2 تھی۔ جبکہ انکینئے آنے والے پراجیکٹس میں اکشے کمار کے ساتھ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں شامل ہے۔ جبکہ ٹائیگر شروف کی فلم اسکریو ڈھیلا بھی ان کے آنے والے پراجیکٹس میں شامل ہے۔

Related Articles