تعمیراتی کاموں پر پابندی کی وجہ سے مزدوروں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد ملے گی: کیجریوال

نئی دہلی، نومبر۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں تعمیراتی کاموں میں مصروف تمام رجسٹرڈ مزدوروں کو پانچ ہزار روپے کی یک وقتی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔مسٹر کیجریوال نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ "پوری دہلی میں آلودگی کے پیش نظر تعمیراتی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ وزیر محنت منیش سسودیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ہر تعمیراتی کارکن کو پانچ ہزار روپے ماہانہ مالی امداد کے طور پر دیں۔‘‘واضح رہےکہ گزشتہ سال بھی آلودگی کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی کے دوران دہلی حکومت نے سات لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ورکروں کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی مالی امداد دی تھی اور اس پر تقریباً 350 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔30 اکتوبر کو دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بڑھتی ہوئی آلودگی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے تعمیرات وانہدام کے کاموں پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ سی کیو اے ایم کے حکم پر دہلی حکومت نے دہلی میں گریپ کے تیسرے مرحلے کے تحت پابندیوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی حکومت نے تعمیراتی کاموں پر پابندی کی نگرانی کے لیے 586 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی میں 521 واٹر اسپرنگنگ مشینیں، 33 اینٹی اسموگ گن، 150 موبائل اینٹی اسموگ گنوں کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles