سدھو کی سزا میں توسیع کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
نئی دہلی، مارچ۔ سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی سزا پر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد جمعہ کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس اے۔ ایم کھانولکر اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔یہ مقدمہ 1988 میں سدھو اور دیگر کے درمیان سڑک پر ہونے والی لڑائی سے متعلق ہے۔ سدھو کے مبینہ طور پر مکے مارنے کے بعد ایک 65 سالہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 15 مئی 2018 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔متوفی گرنام سنگھ کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں یہ کہہ کر جرمانے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ 1000 روپے کی مالی سزا ناکافی ہے۔