مجھے بھی کاسٹنگ کاؤچ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی

اداکارہ ایشاگپتا نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

ممبئی ،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ بھارتی فلم نگری میں نئی آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب وہ بالی ووڈ میں آئیں تو انہیں بھی انڈسٹری میں اقرباء پروری‘ نسل پرستی اور کاسٹنگ کآچ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایشا گپتا نے کہا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کآچ( کام کے بدلے جنسی تعلقات )کا رجحان پرانا ہے اور انہیں بھی ایسے عمل کا کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے اس بارے کسی کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں فلمی خاندانوں سے باہر سیآنے والی نئی خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

Related Articles

Check Also

Close