یوگی نے گریٹر نوئیڈا کو دی ہر گھر گنگا جل کی سوغات

لکھنؤ:یکم نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو گریٹر نوئیڈا کو گنگا جل پروجکٹ سمیت 1670کروڑ روپئے کے اخراجات والے مختلف پروجکٹوں کی سوغات دی ہے۔گریٹر نوئیڈا کے نالج پاک۔4 میں وزیر اعلی یوگی نے ان پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ ملحوظ رہے کہ 85کیوسک پانی کی گراہمی کی اہلیت والے گنگا جل پروجکٹ کا آغاز ہونے کے بعد گھروں میں شفاف پینے کے پانی کی دستیاب ممکن ہوگی۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گوتم بدھ نگر ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی سرمایہ کاری کا سب سے اچھا ہب بن رہا ہے۔یوگی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں یہاں نئی ​​۔نئی چیزیں آئی ہیں۔ یہاں میٹرو شروع ہوئی، جیور میں ایشیا کا سب سے بڑا ائیر پورٹ بن رہا ہے، یہاں فلم سٹی بننے جا رہی ہے، میڈیکل ڈیوائس پارک بننے جا رہا ہے اور بہت سارے منصوبے جلد یہاں آنے والے ہیں۔ یہ شعبہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے، لاکھوں خاندانوں کو خود انحصاری کی طرف لے جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری کے نئے شعبے یہاں بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاپہلے ہم صرف آئی ٹی اور آئی ٹی ایم ایس میں سرمایہ کاری کو دیکھتے تھے، لیکن اب یہ شعبہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس ہب کی شکل میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ان میں سے کچھ پروجکٹوں کا افتتاح ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک لوگ گنگا میں نہانے جاتے تھے، لیکن اب ‘ گنگا میاخود لوگوں کے گھر شفاف پانی پہنچانے آئی ہیں۔ اس علاقے کو 85 کیوسک گنگا کا پانی دستیاب ہونے والا ہے۔ یہاں 176 کلومیٹر۔ پائپ لائن کا جال بچھایا گیا ہے، 5 ایکڑ میں 19 آبی ذخائر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس پر 376 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس کے ذریعے تقریباً 04 لاکھ لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں گے۔ یہاں یہ سہولت 28 رہائشی سیکٹرس میں دستیاب ہوگی۔ مارچ 2023 تک 38 رہائشی سیکٹروں کو گنگا کا شفاف پانی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترقی میں رکاوٹ بنتے تھے، انہوں نے یہاں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کسان کو جو بھی مسئلہ درپیش ہوگا، ہم اسے بات چیت سے حل کریں گے۔ ہم کسانوں کے ساتھ، نوجوانوں کے ساتھ، یہاں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ہم ان لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے جو مافیا فطرت کے عناصر ہیں۔ یوگی نے کہا کہ زیر التوا اسکیموں کو نافذ کرنے میں اتنے سال لگے کیونکہ کچھ لوگ اس میں رکاوٹیں ڈالتے تھے۔ ان تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے 85 کیوسک شفاف گنگا جل دستیاب ہونے لگاہے۔ اس کام کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔یوگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساڑھے پانچ سال پہلے یہ پورا علاقہ وزرائے اعلیٰ کے لیے منحوس مانا جاتا تھا۔ یہ علاقے ترقیاتی منصوبوں پر گدھ کی آنکھیں لگائے ہوئےمافیا کی گرفت میں تھے جو یہاں کسانوں کا ایا جانب استحصال کرتے تھے تو دوسری طرف اترپردیش کے نوجوانون کے جذبات سے کھیل کر نوئیڈا اتھارٹی کے فنڈز کا غلط استعمال کرتے تھے۔ یہاں کے صنعتی یونٹس یہاں سے نقل مکانی کررہی تھیں۔یوگی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں گوتم بدھ نگر کی تصویر بدل گئی ہے۔ اس میں عوامی نمائندوں، پولیس اور انتظامیہ کی فعال شرکت نے ایک ٹیم کے طور پر نتائج دینا شروع کیا تو یہاں شمالی ہند کے پہلے ڈیٹا سینٹر کا بھی یہاں افتتاح ہوا۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا کے مجسم ہونے اور اس کے آنے والے چیلنجوں کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ دن پہلے ٹیلی کام سیکٹر میں 5G کاافتتاح کیا تھا۔ یہ 5G جس رفتار کے ساتھ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا زندگی کی بدلتی نئی تصویر ہے، اس رفتار سے ہر کوئی دوڑ سکتا ہے، ہر کسی کی پرائیویسی محفوظ رہ سکتی ہے، ڈیٹا کو یہاں کی ترقی کے ساتھ جوڑا جا سکیں اس نقطہ نظر سے اترپردیش اور خاص طور پر گوتم بدھ نگر ڈیٹا سینٹر کے ایک نئے مرکز کے طور پر فروغ پارہا ہے۔یوگی نے اس موقع پر سابقہ ​​حکومتوں کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا کہ اگر سابقہ حکومتیں ہوتیں تو یہ ڈیٹا سینٹر یہاں کبھی قائم نہیں ہوپاتا۔ یہ کمزوری اتھارٹی کی نہیں سیاسی قیادت کی تھی جو خود بے ایمانی میں ڈوبی ہوئی تھی۔ یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں تھا، کام مقررہ مدت میں نہیں ہو سکتا تھا، آخر کوئی سرمایہ کار اپنا سرمایہ اور اپنی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال کر کیسے آ سکتا تھا، لیکن اب تصویر بدل رہی ہے۔انہوں نے کہا’یہ نہ صرف گوتم بدھ نگر بلکہ پورے اتر پردیش کے ہر شہری کی تقدیر بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بدلتی ہوئی تقدیر آج ہم سب کے سامنے نئے ہندوستان کے نئے اتر پردیش کی تصویر پیش کر رہی ہے، جس پر ریاست کا ہر باشندہ فخر محسوس کر رہا ہے۔یوگی نے کہا ایک زمانے میں جیور علاقہ جرائم کے مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ جولائی 2017 میں یہاں ایک ایسا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جس نے پوری انسانیت دہل اٹھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر ہی میں نے کہا تھا کہ ان مافیا، ریپ کرنے والوں کو سبق سکھانا ہوگا۔ ہم نے اس وقت اپنی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔تب ہم نے اپنی مرضی سے ان کے خلاف لڑنا شروع کیا تھا۔ کارروائی آگے بڑھی اور آج اتر پردیش میں منظم جرائم ختم ہو گئے ہیں۔یوگی نے کہا کہ اتر پردیش کے مافیا جو کبھی ریاست کے نظام کی پشت پناہی کرتے تھے، نظام چلاتے تھے، ان کے بغیر اقتدار کا پتا نہیں ہلتا، آج وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں، فریادیں کررہے ہیں۔ وہ یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کو گرہن لگاتے تھے، آج آپ کے آشیرواد سے پی ایم مودی کی کال پر اتر پردیش کے اندر جو حکومت بنی ہے، وہ انہیں گرہن لگانے کا کام کر رہی ہے۔یوگی نے کہا کہ آج یہاں کئی ترقیاتی اسکیمیں آئی ہیں۔ تینوں حکام میں صحت مند مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ اگر آپ ملک کے اندر کہیں بھی عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، یمنا اتھارٹی کے قریب آکر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ریاست سے باہر جائیں تو آپ کو اتر پردیش کی صاف ستھری، چوڑی اور چمکتی ہوئی سڑکیں یاد آئیں گی۔ جب تمام لوگ ایک ساتھ چلتے ہیں تو اس کے نتائج بھی نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں سیوریج ٹریٹمنٹ کے بہت سارے کام کا افتتاح ہورہا ہے۔ انٹیگریٹڈ سیکورٹی اور ٹریفک فنانس کا نظام بھی یہاں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا خودکار چالان کاٹا جائے گا۔ بہت جلد اسے سیف سٹی سے بھی جوڑ دیا جائے گا، تاکہ ہر بیٹی اور بہن اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں۔ بجلی کی سپلائی کو بلا تعطل رکھنے کے لیے الیکٹرک سبا سٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ساتھ کئی انڈر پاسز اور سڑکوں کی توسیع کے ساتھ پارکوں کا افتتاح بھی ہورہا ہے۔ یو پی سی ڈی اےکے ذریعے ریڈی میڈ گارمنٹس کے لیے فلیٹڈ فیکٹری کا آغاز کیا گیا ہے۔

Related Articles