مہندر سنگھ دھونی گروڈ ایرواسپیس میں شیئر ہولڈر اور برانڈ ایمبیسڈرمنتخب
ممبئی، جون۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو گروڈا ایرو اسپیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر اور اسٹیک ہولڈر مقرر کیا ہے۔سابق کپتان دھونی نے کہاکہ میںگروڈا ایرو اسپیس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور ایرواسپیس کے پیش کردہ منفرد ڈرون حل کے ساتھ ان کی ترقی کی کہانی کا مشاہدہ کرنے کا منتظر ہوں۔ گروڈا ایرواسپیس کے بانی اور چیف ایکزیکٹیو افسراگنیشور جے پرکاش نے دھونی کے گروڈا سے جڑنے پر کہا کہ گروڈا ایرواسپیس کو کے سلسلے میں کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے ماہی بھائی کے پرستار رہے ہیں اور انہیں گروڈا ایرو اسپیس فیملی کے ایک حصے کے طورپر دیکھنا ایک سپنے کے سچ ہونے جیسا ہے۔ مسٹر اگنیشور نے کہا کہ ماہی بھائی لگن کا مظہر ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ کیپٹن کول کی ہمارے ساتھ شمولیت ہماری ٹیم کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گی۔انہوں نے کہا کہ گروڈا ایرو اسپیس ہندوستانی ڈرون کے منظر نامے میں ایک اہم جزو ہے اور مضبوطی سے ہندوستان کا پہلا ڈرون یونیکورن اسٹارٹ اپ بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروڈ ایرو اسپیس 26 شہروں میں 300 ڈرونز اور 500 پائلٹس کے ساتھ کام کر رہی ہے اور حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گروڈ ایرو اسپیس کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا تھا۔