امت شاہ نے ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی
نئی دہلی، نومبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو ہریانہ، مدھیہ پردیش، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس پر ریاست کی ترقی کی خواہش کی۔ایک ٹویٹ سیریز میں، مسٹر شاہ نے کہا ’’بہادر سپاہیوں، محنتی کسانوں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرزمین ہریانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر، میں ریاست کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمنا کرتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں ریاست ترقی اور پیشرفت کی بلند ترین پر پہنچے‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے لکھا ’’مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد، ثقافت، روحانیت اور قدرتی خوبصورتی کے شاندار امتزاج کی سرزمین مدھیہ پردیش نے ترقی اور گڈ گورننس کو محسوس کرتے ہوئے عوامی فلاح کے نئے معیار قائم کیے ہیں، میری خواہش ہے کہ ریاست ترقی کی نئی بلندیوں حاصل کرے‘‘۔دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’چھتیس گڑھ کے بھائیوں اور بہنوں کو یوم ریاست کی بہت بہت مبارکباد۔ میں مالا مال ثقافت اور معدنی دولت سے مالا مال چھتیس گڑھ ریاست کے لوگوں کی خوشحالی اور ریاست کی مسلسل ترقی کی خواہش کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کنڑ زبان میں ٹویٹ کیا ’’کرناٹک راجیوتسو کے خاص موقع پر کرناٹک کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔ ہمیں کرناٹک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور قوم کی ترقی میں کنڑ زبان کے تعاون پر فخر ہے۔ میری خواہش ہے کہ کرناٹک کے لوگ ہمیشہ خوش اور خوشحال رہیں‘‘۔انہوں نے ملیالم میں ٹویٹ کیا ’’ کیرالہ کی میری تمام بہنوں اوربھائیوں کو کیرالہ کا یوم تاسیس مبارک ہو۔ میں کیرالہ کے لوگوں کی خوشحالی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ پرارتھنا ہے کہ یہ خوبصورت ریاست اپنے آگے کے سفر میں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے‘‘۔انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ کیا ’’آندھرا پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر آندھرا پردیش کے لوگوں کو میری تہہ دل سے مبارکباد۔ آندھرا پردیش اپنی شاندار ثقافت اور بڑے دل والے لوگوں کے لیے مشہور ہے۔ میری پرارتھنا ہے کہ آندھرا پردیش آنے والے وقت میں مزید ترقی کرے۔