پولش ایٹمی توانائی مرکز کا ٹھیکہ امریکا کو ملنے کا امکان

وارسا ،اکتوبر۔ امریکا کی ویسٹنگ ہاوس الیکٹرک کمپنی کو پولینڈ کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا ٹھیکا ملنے کے امکانات ہیں۔ پولینڈ کے نائب وزیر اعظم نے اپنے بیان میں بتایا کہ کوریا کی ہائیڈرو نیوکلیئر پاور بھی اس جوہری پلانٹ کی منصوبہ بندی کا حصہ بن سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پولینڈ 9 گیگا واٹ کی صلاحیت کا پاور پلانٹ لگانے کے لیے کوشاں ہے۔یہ جوہری پاور پلانٹ لگا کر وارسا کاربن ڈائی کے اخراج میں کمی کرنا چاہتا ہے اور بتدریج کوئلے کے ذریعے توانائی کا حصول روکنا چاہتا ہے۔

 

Related Articles