صومالیہ میں دو بم بم دھماکے، 100 افراد ہلاک، 300 زخمی
موغادیشو، اکتوبر۔صومالیہ میں وزارت تعلیم کی عمارت کو ہدف بناتے ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے ہیں۔صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ صدر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں سے آنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا۔پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار وزارت تعلیم کی عمارت سے ٹکرا گئی اور پھر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں دوسرا دھماکہ ہوا۔پولیس کے ترجمان صادق دودیش نے بعد میں کہا کہ دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ملک کے ایک بڑے حصے پر قابض القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہی تنظیم اکثر ملک کے کئی حصوں اور دارالحکومت میں دھماکے کرتی رہتی ہے۔وزیر اعظم حمزہ عبدی بوری نے کہا کہ الشباب کے اس طرح کے حملے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سرکاری عزم کو متاثر نہیں کریں گے۔حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ٹویٹ کیاکہ "اس حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف صومالی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔