آسٹریلوی ائیر لائن کا جہاز کی درمیانی سیٹ پر بیٹھنے والوں کیلئے لاٹری کا اعلان

کینبرا،اکتوبر۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ونڈو سیٹ حاصل کرسکیں تاکہ آسمان سے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔جہاز میں سوار کچھ ہی مسافروں کو خوش قسمتی سے ونڈو سیٹ ملتی ہی جب کہ زیادہ تر درمیانی سیٹ ملنے پر ناخوش ہی دکھائی دیتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں آسٹریلوی ائیر لائن’ورجن آسٹریلیا’ نے جہاز کی من پسندسیٹ کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا پول کروایا، ساڑھے 7ہزار افراد میں سے صرف 0.6 فیصد افراد نے درمیانی سیٹ کا انتخاب کیا جبکہ باقی سب نے ونڈو سیٹ کی خواہش کی۔تاہم مسافروں میں جہاز کی درمیانی سیٹ پر بیٹھنے کے شوق کو بڑھانے کیلئے ائیرلائن نے شاندار اقدام اٹھایا ہے۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ائیرلائن نے حال ہی میں مڈل سیٹ لاٹری متعارف کروائی ہے جس میں ایک لاکھ 45 ہزار ڈالرز کی مجموعی رقم کے مختلف انعامات رکھیں گئے ہیں۔اس لاٹری اسکیم میں صرف وہ ہی مسافر شامل ہوسکتے ہیں جو فلائٹ کے دوران جہاز کی درمیانی سیٹوں پر بیٹھیں گے۔ ائیر لائن حکام کے مطابق یہ لاٹری کی اسکیم 23 اپریل 2023 تک جاری رہے گی، 18 یا اس سے زائد کی عمر کے مسافر ائیرلائن کی ایپلیکشن کے ذریعے اس لاٹری میں اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہر ہفتے لاٹری میں شامل ایک خوش قسمت مسافر کو لکی ڈرا کے ذریعے مختلف انعام دیا جائے گا، جس میں آسٹریلوی شہر cairn میں دو دن چھٹیاں منانے کا موقع جبکہ وہاں کی رہائش کھانا اور فلائٹ کے اخراجات اور دیگر شامل ہیں۔

 

Related Articles