پوتین: سعودی ولی عہد تیل کی منڈیوں میں توازن کی حمایت کرتے ہیں

ماسکو،اکتوبر۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان تیل کی منڈیوں میں توازن کی حمایت کرتے ہیں اور یہ استحکام توانائی کی منڈیوں کے لیے اہم ہے۔خبروں کے مطابق پوتین نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روس کی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ روس برکس گروپ میں سعودیہ کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ انہوں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اگلے ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ 15 اور 16 نومبر کو ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے نہ بھی گئے تو ایک اعلی سطح روسی وفد بھیج دیں گے۔

 

Related Articles