شاہ رخ خان کی کرن کھیر کے ساتھ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سینئر اداکارہ کرن کھیر کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔کرن کھیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر امیتابھ بچن کیگھر میں منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب سے شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں کرن کھیر لال رنگ کے بنارسی سوٹ میں جبکہ شار رخ خان روایتی سیاہ اور سفید لباس میں بہت دلکش نظر آرہے ہیں۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پیارے دوست شاہ رخ کے ساتھ یہ تصویر کل رات لی تھی‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’دیوالی کے موقع پر پرانے دوستوں سے ملاقات بہت شاندار رہی‘۔اس تصویر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان کو کافی عرصے کے بعد اس طرح کسی تقریب میں دیکھ کر مداح کافی پرجوش ہیں۔شاہ رخ خان کی کرن کھیر کے ساتھ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سینئر اداکارہ کرن کھیر کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔کرن کھیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر امیتابھ بچن کیگھر میں منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب سے شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں کرن کھیر لال رنگ کے بنارسی سوٹ میں جبکہ شار رخ خان روایتی سیاہ اور سفید لباس میں بہت دلکش نظر آرہے ہیں۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پیارے دوست شاہ رخ کے ساتھ یہ تصویر کل رات لی تھی‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’دیوالی کے موقع پر پرانے دوستوں سے ملاقات بہت شاندار رہی‘۔اس تصویر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان کو کافی عرصے کے بعد اس طرح کسی تقریب میں دیکھ کر مداح کافی پرجوش ہیں۔