ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر 5 نومبر کو سماعت

نئی دہلی، اکتوبر۔دہلی کی ایک خصوصی عدالت منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت گرفتار ریاستی وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی درخواست پر 5 نومبر کو سماعت کرے گی۔ خصوصی جج وکاس دھول نے مسٹر جین کے دلائل سننے کے بعد معاملے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزمان ستیندر کمار جین، ویبھو جین اور انکش جین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی اگلی تاریخ پر پیش کریں۔ مسٹر جین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ وزیر بن کر عوامی زندگی میں داخل ہوئے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو کوئی معاملہ نہ ہوتا۔ دریں اثنا منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار دہلی کے صحت کے وزیر ستیندر جین کے وکیل نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ(ای ڈی) کے ذریعے مہیا کرائے جانے والے پین ڈرائیو کے مواد کے بارے میں راز داری برتنے کا وعدہ کیا ہے۔ خصوصی جج وکاس ڈھل نے 31اکتوبر طے شدہ تاریخ کے بجائے اس سے پہلے جمعہ کو مسٹر جین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کی۔ مسٹر جین کے وکیل نے ای ڈی کی طرف سے داخل کردہ اضافی حلف نامہ کے ساتھ منسلک پین ڈرائیو دئے جانے کی ہدایت کی درخواست کی۔انھوں نے کہا کہ انھیں اضافی حلف نامہ کے ساتھ ای ڈی کے ذریعے داخل کردہ پین ڈرائیو کی کاپی نہیں دی گئی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ملزم پین ڈرائیو کے مواد کی رازداری قائم رکھتا ہے تو انھیں پین ڈرائیو کی کاپی دئے جانے میں کائی اعتراض نہیں ہے۔ جس کا 17اکتوبر کو دئے جانے کے بارے میں خط میں ذکر کیا گیاہے۔ مسٹر جین کے وکیل نے پین ڈرائیو کے مواد کو راز رکھنے اور اسے عام نہ کرنے کا وعدہ کیاہے۔ دونوں فریق کی دلیلوں کو سننے کے بعد خصوصی عدالت نے کہا،”درخواست کی اجازت ہے اور اضافی حلف نامہ کے ساتھ منسلک پین ڈرائیو کی کاپی ملز م مسٹر جین کے وکیل کو کو فراہم کی جائے۔“ انھوں نے کہا کہ سماعت کی اگلی تاریخ ملتوی کرنے والی دوسری درخواست کے سلسلے میں، ای ڈی کے خصوصی وکیل نے کہا کہ انھیں ملزم جین کی طرف سے دائر درخواست کی اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 31اکتوبرکو ملتوی کر کے اس سے پہلے 28اکتوبرکو کرانے کی مانگ کی گئی تھی۔

Related Articles