9 لاکھ سے زائد ڈائیورز پر ایکسپائرڈ لائسنس کی وجہ سے ایک ہزار پونڈ جرمانے کا خطرہ

لندن،اکتوبر۔ 9لاکھ سے زائد ڈرائیورز کوایکسپائرڈ لائسنسز پر ایک ہزار پونڈ کے جرمانے کے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ9لاکھ سے زائد ڈرائیورز کو فوٹو کارڈ لائسنسز کی تجوید میں ناکامی پر ایک ہزار پونڈ کے جرمانے کے خطرے کا سامنا ہے جو گزشتہ سال ایکسپائر ہوگئے تھے۔ پی اے کو ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی کے اعدادو شمار فریڈم آف انفارمیشن ریکوئیسٹ پر موصول ہوئے اور ان سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں ڈرائیو کے حق دار افراد کے پاس3ستمبر کے کارڈز ہیں جو اگست کے خاتمے تک12ماہ کے دوران آئوٹ آف ڈیٹ ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد تمام ڈرائیوروں کا2فیصد ہیں۔ 9لاکھ26ہزار کے ایک چھوٹے سے حصے کے ڈی وی ایل اے کو مطلع کیے بغیر ڈرائیونگ سے رک جانے کا امکان ہے۔ 25لاکھ ڈرائیوروں نے گزشتہ سال ایکسپائری کے بعد یا ایکسپائری کی تاریخ کے56دن کے اندر فوٹو کارڈ کی تجد ید کرائی ہے۔ ڈرائیونگ کا حق کسی شخص کے70سال کی عمر ہونے تک برقرار رہتا ہے جس کے بعد انہیں سڑک پر ڈرائیونگ کے لیے ہر تین سال بعد اپنے لائسنس کی تجدید کرانی چاہئے تاہم فوٹو کارڈز کی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تصویر ڈرائیور کی ہے، ہر دس سال بعد تجوید کرانی چاہئے۔ ایکسپائری کی تاریخیں کارڈز کے فرنٹ پر سیکشن4بی میں آویزاں کی جاتی ہیں۔ ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی کو ایکسپائرڈ لائسنس واپس کرنے میں ناکامی روڈ ٹریفک ایکٹ1900ء کے تحت جرم ہے اور1000پونڈ تک کے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو تجوید کی یاد دہانی کے لیے لائسنس کے خاتمے سے56دن قبل لکھتی ہے۔ تاہم بہت سارے ڈرائیورز کو خطوط نہیں ملتے کیونکہ وہ پتے کی تبدیلی سے ایجنسی کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے۔ تجدید میں تاخیر پر جرمانے کا اجرا عمل میں نہیں آتا۔ اگر کوئی لائسنس اس صورت میں ایکسپائر ہوتا ہے کہ ایجنسی اس کی تجوید کی درخواست پروسیس کررہی ہو تو وہ شخص پرانے لائسنس کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیونگ جاری رکھ سکتا ہے۔ آر اے سی فائونڈیشن کے فلپ گوم نے کہا ہے کہ بنیادی قانونی تقاضے کے علاوہ لائسنس کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے کی اچھی وجوہ ہیں۔ ایجنسی لوگوں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ اپنی سرکاری ویب سائٹ پر تجدید کرائیں کیونکہ یہ سب سے سستا اور تیز ترین طریقہ ہے۔ درخواستوں کی لاگت14پونڈ ہے اور عام طور پر پروسینگ5دن کے اندر ہوجاتی ہے۔ تھرڈ پارٹی ویب سائٹس اضافی فیس چارج کرتی ہیں۔ ایجنسی کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کسٹمرز کی گوویوکے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ آن لائنس پر درخواست دینا فوٹو کارڈ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا سستا ترین اور تیز ترین طریقہ ہے۔ اگر آپ ڈرائیونگ سے رکتے ہیں تو ایجنسی کو مطلع کرنا چاہیے اور اپنا لائسنس آئوٹ آف ڈیٹ فوٹو آئی ڈی کی صورت میں رکھنے کے بجائے واپس کرنا بہتر ہوگا۔

Related Articles