نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
واشنگٹن،اکتوبر۔بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023کے آغاز میں پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہا ہے ،اب آئندہ سال سے جو صارفین اپنے لاگ ان پاس ورڈ دوسروں سے شیئر کریں گے ان سے اضافی چارج فیس لی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کی رائے جاننے کے بعد ہم (لاگ ان پاس ورڈ) ادھار لینے والوں کیلئے نیٹ فلکس پروفائل کو ان کے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے اہل بنانے جا رہے ہیں۔