ٹرین منیجرز کی ہڑتال، اونتی ویسٹ کوسٹ سروسز کی ایک رینج ہفتہ کو مکمل بند رہے گی
لندن،اکتوبر۔ ٹرین منیجرز کی جانب سے ہڑتال کے اقدام کے دوران اونتی ویسٹ کوسٹ سروسز کی ایک رینج ہفتہ کے پورے دن کیلئے بند کر دی جائے گی۔ فرم کا کہنا ہیکہ۔ صرف ایک ٹرین فی گھنٹہ لندن سے لیورپول، مانچسٹر اور گلاسگو تک چلے گی۔ فرم نے اس اعلان کے بعد معذرت کی ہے کہ اس دوران نارتھ ویلز، شریوزبری، چیسٹر، بلیک پول اور ایڈنبرا کیلئے کوئی سروسز نہیں چلیں گی۔ آر ایم ٹی یونین نے کہا کہ اس کے ارکان کی جانب سے ہڑتال کا یہ اقدام مہینوں تک نظرانداز کئے جانے کی انتہا کے بعد کیا جا ر ہا ہے۔ اونتی ٹرین کے اونتی ٹرین منیجرز روسٹرز کے نفاذ کے تنازے پر ہڑتال کا اقدام کر رہے ہیں آر ایم ٹی کے ایک نمائندے نے کہا کہ 6نومبر کو بھی ہڑتال کرنے کا پلان ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ٹرانسپورٹ سیکرٹری این میری ٹریولین نے کہا کہ اگست میں ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کے بعد اونتی سروسز ناقابل قبول تھیں۔ آپریٹر کو فی گھنٹہ سات ٹرینوں کے کم کر کیکم از کم چار ٹرینیں فی گھنٹہ کرنے پربڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اونتی ویسٹ کوسٹ ریل نے دعویٰ کیا تھا کہ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت کو معطل کر دیا گیا ہے، اس سے قبل اونتی ویسٹ کوسٹ ریل سروسز چلانے کیلئے اوور ٹائم کرنے والے ورکرز پر انحصار کر رہی تھی لیکن فرم کا کہنا ہے کہ اگست میں ٹرین ڈرائیورز نے والنٹیری اوور ٹائم پر کام کرنا اچانک بند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے دستیاب سٹاف کی کمی ہو گئی تھی۔ آر ایم ٹی یونین کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے کہا کہ اونتی ویسٹ کوسٹ ریل بدترین آپریٹرز میں سے ایک ہے، جن کے ساتھ ہم نے مذاکرات کرنے کی کوشش کی ہے۔ آر ایم ٹی عہدے دار نے کہا کہ انہوں نے ہمارے ارکان کے ساتھ انتہائی تکلیف دہ اور خوف ناک سلوک روا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبرز کی جانب سے ہڑتال کا یہ اقدام مہینوں تک انہیں نظر انداز کئے جانے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز نے مغرور مالکان کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں ایک معاہدے کے مطابق اونتی ویسٹ کوسٹ ریل کا لندن گلاسگو سروس کا انتظام اپریل تک بڑھا دیا گیا تھا جیسا کہ ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ فرم اس اس بات پر غور کرتی ہے کہ وہ اس اہم راستے پر مسافروں کیلئے سٹینڈرڈ سروسز چلا سکتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں اور توقع بھی رکھتے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کیمطابق اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان سروس پر 21.6 ملین مسافروں نے سفر کیا ہے۔ اونتی کے حالیہ مسائل سے قبل یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اگلے 10 برسوں کیلئے ایک نیا کنٹریکٹ حاصل کر لے گی، جس میں تیز رفتار HS2 ریل لنکس کیلئے شیڈو آپریٹر کے طور پر آپریشن جاری رکھنا شامل ہوگا۔ فرم نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ہڑتال کے دنوں کے دوران سفر پر روانہ ہونے سے قبل اچھی طرح ٹرینوں کے آمدو رفت کے بارے میں چیکنگ کر لیں۔ اونتی ویسٹ کوسٹ ریل نے کہا کہ جن مسافروں نے متاثرہ دنوں کیلئے ٹکٹ کی بکنگ کر رکھی ہے، وہ پوری رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ رگبی اور سٹیفورڈ کے درمیان نیٹ ورک ریل کے جاری کاموں کی وجہ سے فی گھنٹہ سروسز ویسٹ مڈلینڈز کے راستے سفر کریں گی، جن میں برمنگھم، کوونٹری اور وولورہمپٹن کے سٹاپس شامل ہیں۔ اونتی ویسٹ کوسٹ ریل کے ایک نمائندے نے کہا کہ ہم ٹرین منیجرز کی جانب سے کئے جانے والے اس صنعتی اقدام سے مایوس ہیں اور ہمیں اس سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر انتہائی افسوس ہے۔ مختلف آپریٹرز پر تنخواہوں اور شرائط کے تنازع پر آر ایم ٹی کی جانب سے 3، 5 اور 7 نومبر کو بھی ہڑتال کا اقدام متوقع ہے، جس سے مسافروں کو پریشانی کو سامنا کرنا پڑے گا۔