اسرو کے تاریخی سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تری کو چھوڑنے الٹی گنتی شروع
حیدرآباد۔ اکتوبر۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو) کے تاریخی سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تری(ایل وی ایم۔تری) کو چھوڑنے کیلئے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔اس راکٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ کمرشیل سٹلائیٹس چھوڑے جائیں گے جن کا وزن 5400کلو ہوگا۔اس الٹی گنتی کاآغاز کل شب 12بجکر 7منٹ پر ہوا۔گلوبل سیٹ کام کمپنی ون ویب کے36چھوٹے براڈبینڈ مواصلاتی سٹلائیٹس کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑاجائے گا جس کا تعاون بھارتی ایرٹیل کی جانب سے کیاجارہا ہے۔ایل وی ایم۔3کی یہ پہلی تجارتی لانچ ہوگی جب وہ پہلی مرتبہ تقریبا 5ٹن وزنی سٹلائیٹ کو لے جاکر نچلے زمینی مدار میں چھوڑے گا۔ اسرو نے 1999سے اب تک مدار میں 345بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑا ہے اور اگراتوار کو کامیابی کے ساتھ مزید سٹلائیٹس کو چھوڑاجاتا ہے تو اس کی تعداد بڑھ کر 381ہوجائے گی۔ون ویب، آئندہ برس تک مزید تین مشنس کی تکمیل کا نشانہ رکھتا ہے جس میں جنوری کا مشن بھی شامل ہے۔