شیئربازارکا ہنگامہ پرسکون، سینسیکس-نفٹی تین فیصد اچھلے
ممبئی، فروری۔ روسی وزیر خارجہ کے یوکرین سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے مشورے سے عالمی مارکیٹ میں واپس آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کی گئی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کاہنگامہ آج پرسکون ہوگیا اور سینسیکس و نفٹی میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تجویز پیش کی کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ماسکو کوسفارتی کوششیں جاری رکھنا چاہیے۔ ساتھ ہی روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات کچھ فوجی اپنے اڈوں پر واپس جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری مضبوط ہوئی اور بی ایس ای کا تیس حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1736.21 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزارکی نفسیاتی سطح کے پار 58142.05 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 512.20 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 17355 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بڑی کمپنیوں کی طرح، بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے لیے بھی سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط رہا۔ مڈ کیپ 2.68 فیصد بڑھ کر 24,025.39 اور اسمال کیپ 1.97 فیصد بڑھ کر 28,043.69 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2055 کی خرید جبکہ 1317 میں فروخت وہیں 92 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای میں 48 کمپنیوں کے حصص بڑھے جبکہ دوکے گرگئے۔بی ایس ای کے تمام 19 گروپوں میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔ اس دوران بنیادی مواد 2.52، سی ڈی جی ایس 3.35، انرجی 2.71، ایف ایم سی جی2.11، فنانس 3.01، ہیلتھ کیئر 1.07، صنعتی 2.97، آئی ٹی 3.05، ٹیلی کام 3.16، یوٹیلٹیز 1.44، بینکنگ 3.46، کیپٹلز گڈس 3.01، کنزیومر ڈیوریبلز 3.11، دھات 1.96، تیل اورگیس 1.36، پاور 1.70، ریئلٹی 3.04، ٹیک 3.13 اور آٹو گروپ کے حصص 3.87 فیصد بڑھے۔عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.76، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.39 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.50 فیصد مضبوط رہا جبکہ جاپان کا نکیئی 0.79 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.82 فیصد کم ہوا۔