کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی۔ دبئی ائیر پورٹ پر 12.5 کلو چرس پکڑ لی

دبئی،اکتوبر ۔کسٹم حکام نے ایک افریقی ملک سے آنے والے مسافر سے ساڑھے بارہ کلو گرام چرس ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد قبضہ میں لے لی ہے۔ افریقی مسافر نے مختلف بیگز کے اندر سلائی سے جڑی ہوئی تہوں میں چرس چھپا رکھی تھی۔دبئی ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد سامان سکیننگ مشین سے گذارنے کے بعد کسٹم حکام نے مشکوک ساما ن کی تلاشی لی تو چرس برآمد ہو گئی۔ بیگ کے مالک افریقی مسافراس سے قبل کسٹم حکام کے پوچھنے پر ایسی کسی چیز کی موجودگی کا نہیں بتایا تھا بلکہ ایسی کسی بھی چیز کی موجودگی سے انکار کیا تھا۔دبئی حکام کے مطابق چرس سمگلنگ کی اس کوشش کو جدید ترین سکیننگ مشین کے استعمال کی وجہ سے پکڑا جا سکا۔ دبئی ائیر پورٹ پر موجود جدید ترین سکیننگ مشین نے بیگوں کے اندر سلائی کر کے چھپائی گئی چرس کو بھی ظاہر کر دیا تھا۔دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پسنجر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انسپیکشن افیسرز نے مسافر کے مشکوک بیگز کی شناخت کی۔ انہیں ایکس رے سکیننگ مشین سے ان بیگز کے گذرتے ہوئے شک ہو گیا تھا۔ نیز یہ بھی اندازہ ہو گیا تھا یہ بیگز عام اشیا سے اتنا بوجھل نہیں ہو سکتے تھے۔اس لیے ان بیگز کو ہاتھوں سے کھول کر چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق چرس کو بڑی مہارت کے ساتھ بیگز کے استر میں سلائی کر کے چھپایا گیا تھا۔ ظاہر یہ کیا گیا تھا کہ یہ بیگ کے ڈیزائن کی وجہ سے ابھار ہے۔ تاہم تلاشی پر چرس برآمد کر لی گئی اور بیگز چرس سمیت قبضے میں لے لیے گئے۔حکام کے مطابق ایک بڑے بیگ کے اندر دو مزید بیگ چھپائے گئے تھے جن میں بالترتیب دواعشاریہ نو اور دو اعشاریہ سات کلو گرام چرس چھپائی گئی تھی۔ جبکہ دوسرے بیگ میں رکھے گئے دو مزید بیگوں میں تین اعشاریہ چار کلو اور تین اعشاریہ پانچ کلو گرام چرس رکھی گئی تھی۔ڈائریکٹر پسنجرز آپریشن ابراہیم کمالی نے اس بارے میں بتایا منشیات پکڑنے میں اس کامیابی سے یہ طاہر ہوتا ہے کہ کسٹم کے تمام متعلقہ شعبے پوری ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور باہم بہت مربوط ہیں۔ انہوں نے کہا ان کامیاب کارروائیوں سے یہ بھی لگتا ہے کہ کسٹم حکام کس قدر مستعدی سے مشکوک چیزوں کو پکڑنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ اس سلسلے مین دنیا بھر کے لیے دبئی کسٹم ایک رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ واضح رہے غیر قانونی اور منوعہ اشیا کو روکنے کے لیے دبئی کسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔ بہترین سکیننگ مشینیں، پانی کے اندر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ، علاوہ ازیں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال نگرانی اور تلاش دونوں مقاصد کے لیے کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال کہ ابھی بہت کم جگہوں پر شروع ہو سکا ہو گا۔ یہ دبئی میں کسٹم حکام کی شناخت بن چکا ہے۔ اسی وجہ سے پچھلے کے دوران کسٹم حکام نے 5000کامیاب کارروائیاں کر کے غیر ممنوعہ اشیا قبضے میں لیں۔

Related Articles