میگھن مارکل نے اپنے لباس کے ساتھ ایرانی خواتین کے انقلاب کی حمایت کردی

لاس اینجلس،اکتوبر ۔ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے ایران میں خواتین کے مظاہروں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے زن زندگی آزادی کے نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر فارسی میں خواتین کی زندگی کی آزادی کی حمایت کی ہے۔مارکل نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم Spotify کے زیر اہتمام ایک پارٹی کے دوران کیا۔میگن نے جو شرٹ پہنی تھی اس پر کینیڈا کے K&R Etsy ورلڈ ڈیزائن برانڈ کے دستخط موجود ہیں۔ فی الحال یہ شرٹ برانڈ کی ویب سائٹ پر 28.22 ڈالر کی قیمت میں مہسا امینی کے نام سے ڈیزائن کے مجموعہ میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ ویب سائٹ پر موجود اس کے ڈیزائن سفید اور سیاہ رنگ میں مختلف ڈیزائن کے ساتھ موجود ہیں۔اس شرٹ کے ساتھ ڈچس آف سسیکس کی تصویر ماندانہ ڈیانی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی تھی۔ ماندانا آرچ ویل کی صدر ہیں جو میگن مارکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔ تصویر میں میگن، ماندانا ڈیانی اور ایشلے ممتاہینی ہینسن کوبھی دکھایا گیا ہے۔ دوسری دونوں خواتین ایرانی نڑاد ہیں۔تصویر کے ساتھ ماندانا کا ایک پیغام بھی تھا: خواتین، زندگی، آزادی۔ ہمیں مہسا امینی کی موت کے بعد سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف طریقوں سے سپورٹ کیا گیا ہے۔ میں میگن اور میری ایرانی ساتھی ایشلے جیسی شاندار خواتین کے ساتھ کام کرنے پر بہت شکر گذار ہوں۔ جیسا کہ ہم خواتین اور لڑکیوں کی ہمت کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ ہماری زندگی کی سب سے اہم حقوق نسواں تحریکوں میں سے یہ ایک تحریک ہے‘‘۔ماندانا ڈیانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس موقع پر میگھن نے ایران میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی قیادت میں انقلاب کے بارے میں بات کی، وہ جو ہمت وہ ہر روز دکھاتی ہیں۔

Related Articles