وہ ہارر سیریز جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گئی

کیلیفورنیا،اکتوبر۔سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے گزشتہ دنوں "دی مڈنائٹ کلب” نامی سیریز کو ریلیز کیا گیا تھا جس کا نام "گنیز بک آف ورلڈ” ریکارڈز کا حصہ بن گیا ہے.واضح رہے کہ "مڈ نائٹ کلب” سیریز 1994 کے ایک ناول پر مبنی ہے جس میں بہت زیادہ بیمار 8 نوجوانوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو رات گئے ایک دوسرے کو خوفناک کہانیاں سناتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارر ویب سیریز "مڈ نائٹ کلب” گزشتہ دنوں میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا جس نے لوگوں کو ڈرانے کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس ہارر سیریز نے مسٹری اور تھرلر سیریز نے خوف سیلوگوں کو اچھلنے پر مجبور کرد ینے والے مناظر (جمپ سکئیر) کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔اس بات کا اعلان” گنیز بک آف ورلڈ "ریکارڈز کی جانب سے کیا گیا۔جمپ سکئیر سے مراد کسی ہارر فلم یا ڈرامے میں ایسے مناظر ہوتے ہیں جو بلند آواز یا کسی چیز سے ناظرین کو حیرت یا خوف سے اچھلنے پر مجبور کردیں۔اس سیریز کی پہلی قسط میں ہڈیوں میں سرد لہر دوڑا دینے والے 21 مناظر موجود تھے جو کسی ایک قسط میں اس طرح کے سب سے زیادہ مناظر قرار پائے۔ڈرامے کو بنانے والے مائیک فلینگن نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "وہ یہ ریکارڈ پروڈیوسرز کی جانب سے بار بار ایسے مناظر کو شامل کرنے کے مطالبے کے ردعمل پر بنانا چاہتے تھے حالانکہ ان کی اپنی ایسی کوئی خواہش نہیں تھی”۔

Related Articles