سونالی بیندرے کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی . کینسر کا شکار، بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اس کے علاوہ اْن کے چہرے پر موجود معصومیت نے اْن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔ایک زمانے میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی اس تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، اس تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہزاروں لائیکس حاصل کرلیے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سونالی بیندرے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی لباس میں ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں سونالی کے ساتھ اْن کے شوہر گولڈی بہل بھی موجود ہیں۔سونالی باندرے کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش، کل ہونا ہو اور دل جلے‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم نگری کے علاوہ سونالی نے کئی ٹی پروگرامز اور رئیلٹی شوز میں جج اور میزبان کے فرائض بھی سرانجام دیے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی سونالی کا تعلق مہارشٹر سے ہے اس لیے انہوں نے بنا کسی دقت کے تمل، تیلگو اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔واضح رہے کہ سونالی بیندر ے نے دو سال قبل سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں ’ہائی گریڈ کینسر‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل چکا ہے، جس کے بعد اداکارہ علاج کے لیے امریکا چلی گئیں تھیں۔ تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

Related Articles