ترکیہ نے روسی گیس یورپ پہنچانے کیلئے راستہ دیدیا

انقرہ ،اکتوبر۔ تْرک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے راستے روسی گیس یورپی ممالک فراہمی کے بارے میں روسی منصوبے کی حمایت کردی۔ قزاقستان میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں اس پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے فوری طور پر اپنی حکومت کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔صدر اردوان نے کہا کہ ہم فوری طور پر ایک سیکورٹی نیٹ قائم کر رہے ہیں، تاکہ اس نئے منصوبے کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت ترکیہ گیس کی ترسیل و فراہمی کے ایک بڑے راستے اور مرکز کا ذریعہ بن کر توانائی کے شعبے میں اہمیت اختیار کر جائے گا روسی صدر نے گیس کی پائپ لائن بچھا کر قدرتی گیس جنوبی یورپ کے ممالک تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے ترک سرزمین کام آئے گی۔ اس نئے روسی گیس منصوبے کے سامنے آتے ہی یورپی ممالک چوکنا ہوگئے ہیں۔ فرانس نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ ایک بے تکا منصوبہ ہے۔

 

Related Articles