ترکیہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 25 افراد ہلاک

انقرہ،اکتوبر۔ترکیہ کے شمالی حصے میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 25 کان کن ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں درجنوں دیگر کان کن اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ترک وزیر صحت فخر الدین کوجہ نے جمعہ کی شب کو بتایا کہ کوئلے کی اس کان میں دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور 11 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے بحر اسود سے جڑے صوبے بارتین کے اماصرہ ضلع میں جائے حادثہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مجموعی طور پر 110 مزدور کان کے اندر موجود تھے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب بھی 49 افراد کان کے اندر دو مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جو سطح زمین سے 300 اور 350 میٹر نیچے ہیں۔مقامی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو فی الحال ایک حادثے کی طور پر دیکھ رہے ہیں اور باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Related Articles