ہندوستان نے ساتویں بار ویمنز ایشیا کپ ٹرافی اپنے نام کی
سلہٹ، اکتوبر۔اسمرتی مندھانا (51 ناٹ آؤٹ) کی گیند بازوں کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے بعد ہندوستان نے ہفتہ کو ویمنس ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے ہندوستان کو 20 اوورز میں 66 رنز کا ہدف دیا جسے ہندوستان نے 8.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔یہ ویمنز ایشیا کپ کا آٹھواں ایونٹ تھا جب کہ یہ ہندوستان کی ساتویں جیت تھی۔ ہندوستان نے ون ڈے فارمیٹ میں چار بار اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین بار خواتین کا ایشیا کپ جیتا ہے۔رینوکا سنگھ نے تین وکٹیں لے کر ہندوستان کی فتح کی بنیاد رکھی جبکہ راجیشوری گایکواڈ اور اسنیا رانا نے دو دو وکٹیں لے کر سری لنکا کو 65 رنز تک محدود کردیا۔ ہندوستان کو 66 رنز کے ہدف تک لے جانے کی کوشش میں شیفالی ورما (05) اور جمیمہ روڈریگز (02) آؤٹ ہو گئے، لیکن اسمرتی نے کپتان ہرمن پریت کور کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 36 رنز کی شراکت کے ساتھ ہندوستان کو آسان فتح دلائی۔ اسمرتی نے 25 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 51 رن بنائے جبکہ ہرمن پریت نے 14 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 11 رن بنائے۔