راہل پانی کے ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہرایا

چتردرگ (کرناٹک)، اکتوبر۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ کرناٹک کے چتردرگ میں پانی کی ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہرایا۔مسٹر راہل گاندھی اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران جمعرات کو کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ پانی کے ٹینک پر چڑھے تھے۔ انہوں نے وہاں پرچم لہرایا اور اسے اتحاد کی علامت قرار دیا۔ٹویٹر پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ ’’ستیہ اہنسا کا شانتی دوت بن جائے ترنگا، ہند کی گوروگاتھا گاتا سب سے اوپر لہرائے ترنگا۔‘ کانگریس نے انٹرنیٹ پر اس کا ایک ویڈیو بھی ڈالا، جس کے عنوان میں لکھا ہے "ترنگا ہمیں متحد کرتا ہے۔ ترنگے کا اصل جوہر بھارت جوڑو یاترا میں ہے۔بھارت جوڑو یاترا 07 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے اور 150 دن کے بعد کشمیر میں ختم ہوگی۔ یہ 30 ستمبر کو کرناٹک کے گنڈلوپیٹ میں داخل ہوا ہے۔

Related Articles