وندے بھارت کے پلیٹ فارم پر پہلی مال گاڑی چلانے کی تیاری
نئی دہلی، اکتوبر۔ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کے لیے تیسری اور چوتھی وندے بھارت ایکسپریس کا آغاز کرنے کے بعد اب وندے بھارت کے پلیٹ فارم پر مال گاڑی – گتی شکتی ایکسپریس کو تیزی سے تیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈاک، پارسل، ای کامرس جیسے چھوٹے سامان کی نقل و حمل کے نقطہ نظرسے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھنے والی اس مال گاڑی میں 264 ٹن سامان لے جایاجاسکتاہے۔ ٹرین میں 1.8 میٹر چوڑے سلائیڈنگ گیٹ ہوں گے اورباکس کنٹینروں کو آسانی سے رکھنے ونکالنے کے لئے رولر فرش ہوں گے۔ سامان رکھنے کے بعد رولرکو لال کیاجاسکے گا۔ نازک سامانوں اور دودھ، پھل، سبزی، مچھلی، گوشت وغیرہ جلد خراب ہونے والی مصنوعات کے لئے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے ریفر کنٹینرز رکھنے کا بھی التزام ہوگا۔ریلوے بورڈ نے ناردرن ریلوے، نارتھ ویسٹرن ریلوے، ویسٹرن ریلوے زونز کو اس پر تیزی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق گتی شکتی ایکسپریس میں بجلی کی کھپت تقریباً نصف ہوگی۔ پہلی گتی شکتی ایکسپریس قومی دالحکومت دہلی اور ممبئی کے درمیان چلائی جائے گی اور یہ ٹرین ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی۔ ریلوے بورڈ نے زونل ریلوے ہیڈ کوارٹرکو ممکنہ صارفین سے رابطہ کرنے اور راستے میں تجارتی لحاظ سے مفید ٹرمینلز کی شناخت کرنے کے لئے کہا ہے۔