نامور غزل گائیک جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 11برس بیت گئے

ممبئی،اکتوبر۔برصغیر کے نامور غزل گا ئیک اور موسیقار جگجیت سنگھ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 11 برس کا عرصہ بیت گیا،لیکن ان کی گائیکی کا منفرد انداز اور سریلی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی معروف موسیقار جگجیت سنگھ 8 فروری 1941 ء کو ریاست راجستھان کے چھو ٹے سے علاقے شری گنگا نگر کے پنجابی گھر میں پیدا ہوئے۔ جگجیت نے اردو کے مشہور شاعر غالب کی نظموں کو جلا بخشی اورانہیں ترنم کے ساتھ غزل کی صورت گایا۔جگجیت سنگھ نے 1966ء میں فنی سفر کا آغاز کیا جبکہ انکو شہرت صحیح معنوں میں 70 ء کی دہائی میں ملی۔ جگجیت سنگھ نے اردو، ہندی، پنجابی، گجراتی، سندھی اور نیپالی زبانوں کے علاوہ فلموں کے لیے بھی بے شمار گیت گائے۔جگجیت سنگھ نے اپنی اہلیہ چترا سنگھ اور معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے ساتھ کئی لازوال گیت گائے مگر گلزار کی ٹی وی سیریز مرزا غالب کی موسیقی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ جگجیت سنگھ کو بڑی کامیابی اپنی البمدی اَن فور گیٹ ایبلزسے ملی جس میں ان کی بیوی اور نامور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں2003 میں سرکاری ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ 2012 میں راجستھان کی حکومت نے بھی انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سب سے بڑے اعزاز راجستھان رتنا سے نوازا۔جگجیت سنگھ نے اکلوتے بیٹے کی حادثاتی موت کے بعد ایک غزل چٹھی نہ کوئی سندیس‘ پڑھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیااور پھر اس کو بالی ووڈ فلم دشمن میں بھی شامل کیا گیا۔ بالی ووڈ کا یہ مشہور غزل گائیک10اکتوبر 2011 کوطویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہو گیا۔

Related Articles