شیوراج نے مہاکال اور مختلف مندروں کا دورہ کیا

اجین، اکتوبر ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج شام وزیر اعظم نریندر مودی کی یہاں آمد سے قبل بھگوان مہاکلیشور اور دیگر مندروں میں پوجا کی۔اہلیہ محترمہ سادھنا سنگھ چوہان بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تھیں۔ مہاکال مندر کے علاوہ مسٹر چوہان نے گنیش مندر، دیگر مندروں اور کشیپرا ندی کے رام گھاٹ پہنچ کر پوجا کی۔ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، دیگر مرکزی وزراء، ریاستی کابینہ کے اراکین، بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما، دیگر عہدیداروں کے علاوہ اعلیٰ ترین انتظامی اور پولیس افسران بھی یہاں موجود ہیں۔دریں اثناء اجین شہر کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھی بے مثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسٹر مودی مہاکالیشور مندر میں پوجا بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ شری مہاکال لوک کا افتتاح کرکے لوگوں سے خطاب کریں گے۔دریں اثنا، سلسلہ وار ٹویٹس میں مسٹر چوہان نے کہا ہے کہ آج کا دن مدھیہ پردیش کی تاریخ میں ہمیشہ امر رہے گا۔ پوری ریاست جھوم رہی ہے اور وزیر اعظم مودی شری مہاکال لوک کا افتتاح کرنے اجین آ رہے ہیں۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ وہ ریاست کے ساڑھے آٹھ کروڑ عوام کی طرف سے مسٹر مودی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ شری مہاکال لوک مسٹر مودی کے کہنے پر بنایا گیا ہے اور وہ ہمارے لئےبھی تحریک کا باعث ہیں۔

 

Related Articles