مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت کورونا پازیٹیو
نئی دہلی، ‘جل شکتی’ کے مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت جمعرات کے روز کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔
مسٹر شیخاوت نریندر مودی حکومت میں چوتھے وزیر ہیں جو اس وبا کی گرفت میں آئے ہیں۔ اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ ، پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگوال اس وائرس سے متاثرہوگئے تھے۔
مسٹر شیخاوت نے آج ٹوئیٹ کیا ، "کچھ بیماری کی علامت دکھنے پر میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا اور میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوں۔ میری گزارش ہے کہ جو لوگ گزشتہ دنوں میرے رابطے میں آئے ہیں ، وہ خود کو گوشہ تنہائی میں کرلیں اور اپنی جانچ کرائیں۔ آپ سب صحت مند رہیں اور اپنا خیال رکھنا۔ "