دھنکھڑ نے والمیکی جینتی، میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، اکتوبر۔نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے اتوار کو آدیکوی مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ آج یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹردھنکھڑ نے کہا کہ آدیکوی مہارشی والمیکی نے رامائن کے ذریعے انسانیت کو پربھو رام کے مثالی کردار سے متعارف کرایا اور ہندوستانی ادب اور ثقافت کو مالا مال کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا، مہارشی والمیکی جینتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ رامائن میں موجود مہارشی والمیکی کے نظریات ہماری رہنمائی کریں۔ ایک اور پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے پیغمبراسلام حضرت محمد (ص) کے یوم ولادت پربھی مبارکبادپیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر حضرت محمد (ص) کی ولادت کے پرمسرت موقع پر سب کو میری نیک خواہشات۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ’’پیغمبرصاحب کا ابدی پیغام ہم سب کی زندگیوں میں پاکیزگی، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کی خوبیاں پیدا کرے اور انسانیت کو احسان، ہم آہنگی اور عالمگیر امن کی راہ پر گامزن کرے۔