بھارت جوڑو یاترا کا کرناٹک میں کوئی اثر نہیں : بومئی

بنگلورو، اکتوبر۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔مسٹر بومئی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، کانگریس صدر سونیا گاندھی آدھا کلومیٹر پیدل چل کر واپس آئیں۔ کوئی مسئلہ نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اس یاترا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی اس کا ریاست میں کوئی اثر پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں، مسٹر بومئی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی کی ریلیاں اور اس کے لیڈروں کے ریاست گیر دورے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا جواب نہیں ہیں اور پارٹی نے دراصل اس سے بہت پہلے ریلیاں نکالی ہیں۔ یہ سب پہلے سے منصوبہ بند ہے۔ بی جے پی نے دشہرہ کی تقریبات کے بعد کئی ریلیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کی منصوبہ بندی بہت پہلے کی گئی تھی۔ ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کی وجہ سے ہم نے ان کا اہتمام نہیں کیا۔کابینہ میں توسیع پر بات کرنے کے لیے ان کے ممکنہ دورہ دہلی کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا، میں جانے سے پہلے آپ کو بتا دوں گا۔محترمہ گاندھی صبح منڈیا سے بھارت جوڈو یاترا میں شامل ہوئیں۔ وہ اپنے بیٹے راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کے ساتھ چند کلومیٹر پیدل چلیں۔ انہوں نے کل یہاں بھیمانا کولی مندر کا دورہ کیا تھا اور وجئے دشمی تہوار کے موقع پر پوجا کی تھی۔وہ ایک طویل وقفے کے بعد ایک عوامی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔دشہرہ کی تقریبات کی وجہ سے دو دن کے تعطل کے بعد آج کرناٹک میں یاترا دوبارہ شروع ہوئی۔

 

Related Articles