شیوراج نے کسانوں کے کھاتے میں رقم تقسیم کی

بھوپال، اکتوبر ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست میں دو ماہ قبل سیلاب کی وجہ سے فصلوں کے نقصان سے متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں تقریباً 200 کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے ایک کلک کے ذریعے اگست 2022 میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے فصلوں کے نقصان سے متاثرہ 1.91 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں 202.64 کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی۔ مسٹر چوہان نے استفادہ کنندگان سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت بھی کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جب عوام پر کوئی بحران آتا ہے تو سب سے پہلے زندگی بچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں ہم کامیاب رہے۔ انتظامی نظام کو مانسون سے قبل تیار رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے، راحتی کیمپوں، عارضی رہائش، خوراک، ادویات، ملبہ ہٹانے، پینے کا صاف پانی، ادویات کا چھڑکاؤ وغیرہ جنگی پیمانوں پر کیا گیا۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ کوئی جان نہیں گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر 1.91 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں 202.64 کروڑ روپے سے زیادہ کی امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے جانوروں کے نقصان، تباہ شدہ مکانات اور گھریلو اشیاء سمیت دیگر چیزوں پر 43.87 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ ریاستی حکومت ہر صورتحال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Related Articles