ہیتھرو ائرپورٹ پر دو طیاروں میں معمولی تصادم، کوئی زخمی نہیں ہوا
لندن ،اکتوبر۔ ہیتھرو ائرپورٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شام ہیتھرو میں دو طیاروں میں معمولی تصادم ہوا۔ اس واقعے میں آئس لینڈ ائر کا ایک طیارہ اور کورین ائر کا ہوائی جہاز ملوث تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ائرپورٹ ترجمان نے کہا کہ اسس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم ایمرجنسی سروسز ہنگامی خدمات اس بات کو یقینی بنانے کیلئے وہاں موجود تھیں کہ تمام مسافر اور کریو مکمل طور پر محفوظ اور ٹھیک ہے۔ ائرپورٹ ترجمان نے مسافروں سیکہا ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کے سٹیٹس کو چیک کریں۔ ڈکاسٹر جینی گو بھی اس تاخیر سے متاثر ہونے والے مسافروں میں سے ایک ہے۔ کورین ائر لائن کی پرواز کے مسافر اور گارڈین ک صحافی ڈان صباگ نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ ہیتھرو ائرپورٹ پر اس طیارے نے آئس لینڈ کے دوسرے طیاریکو کلپ کر دیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں کورین ائر کے طیارے میں ہوں، دوسری طرف سے ایک مسافر نے یہ واقعہ دیکھا تھا اورمجھے بتایا کہ ہمارے طیارے کے پر اور دوسرے کی دم کو نقصان پہنچا ہے۔ میں اس طیاریمیں تھا لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے اندر کوئی چیز محسوس کی ہو، بظاہر کوئی زخمی نہیں ہوا اورکوئی خطرہ نہیں تھا۔