عالیہ بھٹ کا شوہر ہونا آسان نہیں، رنبیر کپور
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کا شوہر ہونا آسان نہیں ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جوکہ آج کل اپنی فلم ’براہمسترا‘ کی کامیابی کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند کے بارے میں بات کی ہے۔اس انٹرویو میں رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کی خوبیوں اور ساتھ ہی کچھ ایسی عادات کے بارے میں پوچھا گیا جن سے وہ پریشان ہوتے ہوں۔جس پر اداکار نیکہا کہ’میں ہمیشہ عالیہ کی تعریف کرتا ہوں وہ شاندار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کرتی ہے، وہ شاندار ہوتا ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’عالیہ کی جو خوبی میں برداشت کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب یہ سوتی ہے تو بستر پر اس کے لیے جتنی بھی جگہ ہو کم پڑجاتی ہے، اس کا سر کہیں ہوتا ہے ٹانگیں کہیں ہوتی ہیں اور آخر کار مجھے یہ بستر کے بالکل ایک کونے میں پہنچا دیتی ہے‘۔جب یہی سوال عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’مجھے رنبیر کی کی خاموشی رہنے کی عادت بہت پسند ہے، کیونکہ وہ خاموش رہ کر پوری بات غور سے سنتے ہیں اور ان کی یہی عادت کبھی کبھی مجھے پریشان بھی کرتی ہے کہ یہ بہت ہی کم بولتے ہیں‘۔عالیہ بھٹ نے ماں بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے بہت بے چینی سے اس دن کا انتظار ہے اور میں یہ ذمہ داری پوری توجہ کے ساتھ پوری کروں گی کیونکہ تمام والدین ہی دنیا میں بہترین والدین بننے کی کوشش کرتے ہیں‘۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ’میں بچے کے ساتھ اپنا کیریئر کو بھی جاری رکھنے کی کوشش کروں گی کیونکہ یہ میری زندگی کا ایک اہم حصّہ ہے جوکہ کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا‘۔