چنکی پانڈے سے شادی کرنا چاہتی تھی: ایکتا کپورکا انکشاف
ممبئی،ستمبر۔بھارتی ٹیلی ویڑن کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے اداکار چنکی پانڈے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔ایکتا کپور کی جانب سے چنکی پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے ذومعنی انداز میں چنکی سے ماضی میں کی جانے والی محبت کا اقرار کیا۔ایکتا کپور نے چنکی کے ہمراہ ماضی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ‘ کئی سالوں پہلے اگر چنکی میری بات کا جواب دیتے تو آج میں بھی بالی وڈ اداکار کی بیوی ہوتی’۔ساتھ ہی ایکتا کپور نے چنکی پانڈے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ایکتا کپور کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل فلم ساز فرح خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی چنکی پانڈے سے ماضی میں محبت کرنے کا اعتراف کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ چنکی پانڈے 1998 میں بھاونا پانڈے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی بیٹی اننیا پانڈے کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔