لکھنؤ:ٹرکٹر۔ٹرالی کے تالاب میں پلٹنے سے10افراد کی موت
لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے انٹوجا علاقے میں پیر کو ایک بے قابو ٹرکٹر کے سڑک کنارے تالاب میں پلٹ جانے سے اس میں سوار 10افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 26افراد زخمی ہوگئے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی) لکھنؤرینج لکشمی سنگھ نے بتایا کہ ’اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 10افراد کو ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد مردہ قرار دےدیا۔جبکہ دیگر 37افراد کا کمیٹی ہیلتھ سنٹر انٹونجا میں علاج چل رہا ہے۔ایک شخص جس کا کافی چوٹیں آئی ہیں اورسانس لینے میں تکلیف تھی اسے ہائیر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر اپنے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے لئے مالی تعاون کے طور پر 4۔ْ4لاکھ روپئے دئیے جانے کا اعلان کیا ہے۔لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ(ڈی ایم) سوریا پال گنگوار نے بتایا کہ ضلع سیتا پور کے اٹریا گاؤں سے تقریبا 47افراد ایک ٹرکٹر۔ ٹرالی میں سوار ہوکر انٹونجا تحصیل کے گاؤں انئی میں واقع درگا مندر کے درشن کے لئے جارہے تھے۔گدی پوروا گاؤں کے نزدیک ٹرکٹر ڈرائیور نے ٹرکٹر سے اپنا کنٹرول کھو دیا اور ٹرکٹر۔ ٹرالی پھسل کر سڑک کنارے موجود تالاب میں پلٹ گئی‘۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فورا راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا اور زخمیوں کو سی ایچ سی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 10افراد کو مردہ قرار دے دیا۔اس وقت سی ایچ سی میں 26افراد کا علاج چل رہا ہے۔جبکہ ایک زخمی کو کنگ جارج میڈیکل کالج میں ریفر کیاگیا ہے۔جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے‘۔ڈی ایم نے بتایا کہ مہولین میں 9خواتین اور ایک نابالغ بچی شامل ہے۔چشم دیدوں کے دعوی کے مطابق ٹرکٹر۔ٹرالی ایک ٹرک کے پیچھے سے ٹکر مارنے کے بعد تالاب میں پلٹی ہے۔گنگوار نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔راحت رسانی کے کام میں معاونت کے لئے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم مطمئن نہ ہوجائیں کہ تالاب میں اب کوئی نہیں بچا ہے۔ملحوظ رہے کہ آج پیر کا دن نوراتر کا پہلے دن ہے اور پوری ریاست میں لوگ مندر پہنچ کر پوجات پاٹ کررہے ہیں۔