جی 20ممالک نے آب وہوا کی تبدیلی،کھانے کی حفاظت پر بات کی
اندور،فروری۔ زرعی سکریٹری منوج آہوجا نے کہا کہ جی 20ممالک کی میٹنگ میں آپ و ہوا کی تبدیلی اور کھانے کی حفاظت پر سنجیدگی سے بات کی گئی ہے ۔مسٹر آہوجا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جی20کی زرعی ورکنگ گروپ میں درجہ حرارت میں تیزی اور چھوٹے معمولی کسانوں کی پیداوار میں اضافہ پر خصوصی طور پر بات کی گئی ۔ ہندوستان نے کورونا وبا کے دوران 80کروڑ لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرانے اور اسکولوں میں مڈ ڈے میل فراہم کرانے کے سلسلے کئے جانے والے کاموں کی میٹنگ میں خاص چور پر رکھا ۔انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے مد نظر فصلوں کی ترقی پر کئے جانے وسائل اور اختراعات کو خاص طور پر رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی کے نظریہ روایتی فصلوں پر وسائل بڑھائے جانے کے سلسلے میں ہندوستان نے اپنی حالت واضح کی ۔