پنڈت دین دیال کا نظریہ ہی عالمی فلاح کا ضامن:گڈکری

کانپور(دیہات):ستمبر۔مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے نظریہ کو پوری دنیا کے لئے فلاح و بہبود کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کے مسائل کا تصفیہ کرنے کی اہل اس نظریہ سے ہی انسانیت کے سلگتے مسائل کا حل مل سکتا ہے۔گڈکری نے اترپردیش کے کانپور میں اتوار کو پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کی جینتی اور کنکارنی کی چھٹویں برسی پر منعقد پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کانپور میں کمیونسٹ پارٹی جیت کا علم بلند کرتی تھی لیکن اب وہ دور ختم ہوگیا ہے۔گڈکری نے کہا کہ دنیا میں اس پر ریسرچ ہورہا ہے کہ کون سا نظریہ ہے جو سبھی کی فلاح کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا’میرا واضح موقف ہے کہ پنڈت دین دیال کا نظریہ ہی سب سے صحیح ہے۔ جو سب کے فلاح و بہبود کا راستہ دکھا سکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسان اب اناج دینے والا ہی نہیں بلکہ اب توانائی دینے والا بنے گا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری بھی موجود رہے۔گڈکری نے پروگرام کے کنوینر مقامی ایم اپی دویندر سنگھ بھولے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے ترقی کے راہ پر گامزن رہتے ہوئے اپنے والدین کی یادوں کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈٹ دیندیال اپادھیائے جی نے کہا تھا سماج کے پسماندہ۔پچھڑے دلت ہیں۔ جن کے پاس روٹی کپڑا اورمکان نہیں ہے۔ ان کو بھگوان مان کر خدمت کریں اور انہیں سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسی نظریہ پر چلتے ہیں۔ ان کی زندگی ملک کے لئے وقف ہے۔ملک کو صحیح سمت میں بہتر حکمرانی کی طرف لے جانا ہے مودی حکومت کا مشن ہے۔

 

Related Articles