انجلینا جولی کا کشتی کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
کراچی،ستمبر۔ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے عالمی انسانی تنظیم کی ٹیم کے ساتھ اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انجلینا جولی نے سیہون اور دادو کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا کشتی کے ذریعے دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کی ضروریات کے بارے میں بتایا۔انجلینا جولی نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اپنی مکمل مدد کا یقین بھی دلایا۔