بیمارو ریاست سے مثالی صوبہ بنا اترپردیش:آچاریہ دیوورت

لکھنؤ:ستمبر۔گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے ہفتہ کو اترپردیش میں نظم ونسق دست کرنے اورترقی کو رفتار دینے کا سہرا وزیر اعلی یوگی آدتیہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کے ساڑھے پانچ سال کے میعاد کار میں اترپردیش بیمارو ریاست سے مثالی صوبہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔آچاریہ دیوورت نے گائے کے گوبر پر مبنی فطری کھیتی پر ہفتہ کو یہاں منعقد ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور سیکورٹی سمیت تقریبا سبھی شعبوں میں اترپردیش کی تصویر تبدیل ہوگئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی، وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔گورنر دیوورت نے کہا کہ یوگی حکومت نے اترپردیش کو جرائم سے پاک بنانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا’اترپردیش سے لوگ اب باہر نہیں جانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ پانچ سال میں اترپردیش بیمارو ریاست سے مثالی صوبہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔اس موقع پر یوگی نے زمین اورگائے کو بچانے کی کامیابی مہم چلانے کے لئے آچاریہ دیوورت کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ گائے پرمبنی فطری کھیتی کا استعمال میں لانے کی مہم کا مقصد اس دھرتی کے حقیقی شکل کو بچائے رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان زرعی پردھان ملک ہے اور کھیتی کی بنیاد گائے اوراس کے قبیل کے مویشی ہیں۔یوگی نے کہا’جدید تکنیک کے آنے کے پہلے، کھیتی کسانی کے قدیم روایت کو اگر دیکھیں تو جانیں گے کہ ہمارا کسان اسی گائے پر منحصر تھا۔ صنعتی انقلاب کے بعد کھیتی کا اثر بھی شروع ہوا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ آزادی کے بعد ہمیں اناج کی پیداوار میں کافی کامیابی ملی لیکن بہت خطرناک نتائج بھی ملے ہیں۔ گلوبل وارمنگ اس کی تازہ مثال ہے۔

Related Articles