نیپالی شہری بھارت کی لاٹری نکل آئی ، بیٹھے بیٹھے کروڑ پتی بن گیا

دبئی،ستمبر۔متحدہ عرب امارات میں گاڑیاں دھونے والا نیپالی شہری بھارت لاٹری نکلنے پر بیٹھے بیٹھے کروڑ پتی بن گیا ہے۔ اس کی قسمت نے یہ یاوری محوظ ہفتہ وار لاٹری میں کی ہے۔31 سالہ بھارت نیپال سے دبئی آ کر لوگوں کی گاڑیاں دھونے کے لیے ایک نجی کمپنی میں مزدوری کرنے والا ایک غریب شخص ہے۔ اس کی ماہانہ آمدنی 350 ڈالر ہے۔ کم آمدنی کی وجہ سے اس کا کوئی بنک اکاونٹ ہے نہ اسے کبھی اس کی ضرورت پڑی ہے۔بھارت کے دو بچے ہین جن کی عمریں پانچ اور تین سال ہیں۔ جن کی اچھی زندگی کے خواب بنتا رہتا ہے مگر اس کے پاس محدود آمدنی کی وجہ سے ان خوابوں میں رنگ بھرنا اس لاٹری نکلنے سے پہلے ممکن نہ تھا۔وہ پچھلے دو سال محوظ کی لاٹری میں قسمت آزمائی کر رہا تھا۔ مگراب وہ قسمت کی یاوری کے بعد پہلا نیپالی باشندہ بن گیا ہے جو دبئی میں لاٹری نکلنے کی بنیاد پر 2.72 ملین ڈالر کا مالک بن کر کروڑ پتی قرار پایا ہے۔لاٹری کی یہ رقم نیپالی 345000000 روپے بنتی ہے۔ بھارت لاٹری جیتنے کے بعد بڑے پر جوش انداز میں بات کرتے ہوئے کہا۔ میں لاٹری نکلنے کا عمل براہ راست دیکھ رہا تھا تو اچانک میرے لکی نمبر سکرین پر نظر آنے لگے۔ یہ خوشخبری دیکھ کر میری رات کی نیند اڑ گئی۔ اب میں اپنی فیملی کے لیے اوپنی اچھی زندگی کے لیے کچھ کرنے کی پوزیشن میں اگیا ہوِ۔بھارت نے مزید کہا اب میں اپنے قرضے ادا کر سکوں گا، یوٹیلٹی بل آسان سے ادا کر سکوں گا۔ اس لاٹری نے مجھے بہت کچھ کرنے اور بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔

Related Articles