بیمار کامیڈین راجو شریواستو کا انتقال

راجو سریواستو نے کامیڈی کنگ کے طور پر اپنی پہچان بنائی

نئی دہلی، ستمبر۔گزشتہ ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت سے بیمارمعروف کامیڈین راجو شریواستوکا بدھ کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 58 سال تھی۔پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔راجو شریواستو کو خرابی صحت کی وجہ سے 10 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں کافی وقت تک ان کی حالت تشویشناک رہی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا۔ انہوں نے تقریباً 40 دن تک بیماری سے لڑنے کے بعد آج آخری سانس لی۔راجو شریواستو بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھے اور پارٹی لیڈروں سے ملنے یہاں آئے تھے۔ اس کے بعد اچانک ان کی طبیعت یہیں بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا۔راجو شریواستو کو بالی ووڈ میں ایک ایسے فنکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی شاندار مزاحیہ اداکاری سے سامعین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔راجو سریواستو 25 دسمبر 1963 کو کانپور میں ایک متوسط ​​گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد رمیش چندر سریواستو ایک معروف شاعر تھے، جو بلائی کاکا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ راجو سریواستو نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔ راجو سریواستو بچپن سے ہی اپنے مزاحیہ فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتے تھے۔ راجو شریواستو کا اصل نام ستیہ پرکاش سریواستو ہے اور انہیں گجودھر بھیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک اچھی نقل کرنے والے راجو بچپن سے ہی کامیڈین بننا چاہتے تھے۔اپنے کریئر کے ابتدائی دن میں راجو سریواستو کو کئی فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ سال 2005 میں، راجو سریواستو نے ٹی وی شو دی گریٹ انڈیا لافٹر چیلنج میں حصہ لیا۔ شو میں بہت سے مزاحیہ اداکاروں نے حصہ لیا جن میں راجو سریواستو کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ اس شو میں راجو سریواستو نے اپنی کامیڈی سے نہ صرف جج کا دل جیت لیا بلکہ انہیں پورے ہندوستان میں پسند کیا گیا۔ راجو سریواستو اس شو سے ہی گجودھر کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے اس کے بعد اسپن آف، دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج چیمپئنز میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے ‘کامیڈی کے بادشاہ’ کا خطاب جیتا۔راجو سریواستو نے بگ باس، شکتی مان، کامیڈی سرکس، دی کپل شرما شو جیسے کئی معروف شوز میں حصہ لیا ہے۔سال 2013 میں راجو نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نچ بلیے سیزن 6 میں حصہ لیا تھا۔ راجو سریواستو نے تیزاب ، میں نے پیار کیا، بازیگر، مسٹر آزاد، ابھے، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ ، واہ تیرا کیا کہنا ، ، میں پریم کی دیوانی ہوں، بگ برادر، بمبئی ٹو گوا، بارود: دی فائر- اے لو اسٹوری، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا جیسی کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا۔

Related Articles