سعودی قومی دن: رائل ایئر فورس کی جدہ کی فضاؤں میں شاندار پرفارمنس

ریاض،ستمبر۔سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اسی حوالے سے جدہ کے آسمان میں ایئر ایگلز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ان طیاروں نے واٹر فرنٹ پر پروازیں کرکے لوگوں کے دل موہ لئے۔ رائل سعودی ایئرفورس کے طیاروں نے ایئر شو پیش کیا اور لوگوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ رائل ایئر فورس نے مملکت کے 14 شہروں میں 92 ویں قومی دن کے ایئر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کی نمائش کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

 

 

Related Articles