ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح بہت کم ہے

نئی دہلی، ملک میں فی دس لاکھ کی آبادی پر کورونا کے انفیکشن سے مرنے والے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے کم ہے اور جہاں اس کا عالمی اوسط 110 فی ملین آبادی ہے ،وہیں ملک میں فی ملین آبادی پر کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد 48 رہ گئی ہے۔
برازیل اور برطانیہ میں، یہ تعداد فی ملین آبادی میں 12 اور 13 گنا زیادہ ہے۔ہندوستان کووڈ سے سب سے کم اموات کی شرح رکھنے والے ممالک میں شامل ہے – یہاں اموات کی شرح 1.76 فیصد کے ساتھ اور بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر یہ 3.3 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بدھ کے روز کہا کہ کووڈ انتظام اور اس بیماری سے نمٹنے کے لئے اپنائی گئی پالیسی کے تحت مرکزی حکومت کووڈ کی وجہ سے اموات کی تعداد کو کم کرنے اور کووڈ کے سنگین مریضوں کو معیاری طبی نگہداشت فراہم کرکے جان بچانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ مرکز کے ساتھ اور مرکز زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کے باہمی تعاون کے نتیجے میں ملک بھر میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1578 کووڈ ہسپتال مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کلینیکل ٹریٹمنٹ پروٹوکول کے تحت اسپتالوں کے لئے رہنما اصول بھی جاری کردیئے ہیں-

Related Articles