’ایم بی سی‘ گروپ کے ریاض میں ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کر دیا

ریاض،ستمبر۔’مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن‘[ایم بی سی] نے اتوار کو "میڈیا سٹی” پروجیکٹ کے حصے کے طور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا ہے۔ میڈیا سٹی مملکت میں ثقافت، ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ایم بی سی کو آئندہ پانچ سال کے دوران ریاض کی میڈیا سٹی سے چلایا جائے گا۔”ایم بی سی” گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ولید آل ابراہیم نے گروپ کے ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ تین دہائیوں کے بعد ’ایم بی سی‘ کے سفر کا آغازہم دوبارہ وطن سے شروع کر رہے ہیں۔ سعودی عرب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک جامع نشآ ثانیہ اور عظیم ترقی کا کا سفرطے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قیادت کی طرف سے ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں، میڈیا اور تفریح کے شعبوں کے لیے دستیاب لامحدود سے ہمارے خواب اپنی تعبیر سے ہم کنار ہو رہے ہیں۔ عرب دنیا کے تمام تخلیق کاروں کے خوابوں کو ایڈجسٹ کرنے اسی قیادت نے ہمیں تیار کیا جس نے ہمیں ان میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ایم بی سی گروپ کے ریاض ہیڈ کواٹر کے افتتاح کے موقعے پر فن کاروں، میڈیا کے ماہرین اور مشہور شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ "شاید یہ بتانے کا ایک مناسب موقع ہے کہ 2014 میں، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے مجھ سے پوچھا ریاض میں MBC کا ہیڈ کوارٹر کیوں نہیں ہے؟ میں نے ان سے ان رکاوٹوں کا ذکر کیا جن کی وجہ سے یہاں ایم بی سی کا ہیڈ کواٹر نہیں تھا۔ اس وقت وقت ولی عہد نوٹ لے رہے تھے اور میں نے اس وقت سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خواب پورا ہو سکتا ہے۔آج ہم آپ کے درمیان ہیں۔ شاید آپ میں سے بہت سے لوگوں نے اس حد تک ترقی کا تصور بھی نہیں کیا تھا کہ سعودی عرب ترقی کی اس معراج تک پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ میں متحدہ عرب امارات کے بھائیوں، قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے طویل عرصے تک ایم بی سی کی میزبانی کا موقع فراہم کیا۔

 

Related Articles