شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی صدر کو دورے کی باضابطہ دعوت دے دی

ابو ظہبی،ستمبر۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی صدر اضحاک حر زوگ کو دورہ امارات کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ یہ دعوت ایسے موقع پرسامنے آئی ہے جب اسرائیل اور امارات کے درمیان تعاقات کے قائم ہوئے دوسال مکمل ہو گئے ہیں اور اماراتی وزیر خارجہ اسرائیل کے دورے پر ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی صدر کو اماراتی خلائی تقریب کے سلسلے کیں دعوت دی ہے۔ یہ تقریب ماہ دسمبر میں متوقع ہے۔اس خلائی پروگرام کے سلسلے کی تقریب میں خلائی شعبے اور صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین پوری دنیا سے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر یہ ماہرین بین الاقوامی سطح پر خلائی منصوبوں اور پالیسیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کریں گے۔اماراتی صدر نے اس سے پہلے ستمبر کے اوائل میں اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خلائی سائنس سے متعلق بتایا تھا۔ اسرائیل میں اماراتی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں طرف کے حکام مختلف موضوعات پر تبدلہ خیال کررہے ہیں۔ان میں خطے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے علاوہ فوڈ سکیورٹی ، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور بھی شامل ہیں۔ یہ معاہدہ ابراہم کے تحت 2020 میں قائم ہونے والے تعلقات کے بعد ایک اہم ملاقات ہے۔ معاہدہ ابراہم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون و تعلقات کے نئے افق کھول دیے ہیں۔اسرائیل امارات بزنس کونسل کی شریک بانی اور یروشلم کی ڈپٹی مئیر فیلور حسن ناحوم نے دوطرفہ تعلقات کے دو برسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا امارات اور اسرائیل کے درمیان تیز ترین کاروباری شراکت داری دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تجارتی حجم اگلے بارہ ماہ کے دوران دوگنا ہو جائے گا۔

 

 

Related Articles