منداکنی ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی تھیں؟
ممبئی،ستمبر۔فلم رام تیری گنگا میلی سے شہرت حاصل کرنے والی ماضی کی معروف بالی ووڈ ہیروئن منداکنی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 1980ء کے عشرے میں جب فلمی دنیا میں آئیں تو ایک فلم کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ روپے لیا کرتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس زمانے میں ہیروئن کی بہت زیادہ ڈیمانڈ بھی نہیں ہوا کرتی تھی اور انہیں صرف چند گانوں اور رومانی مناظر کے لیے سائن کیا جاتا تھا اور اس کے انہیں ایک ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جاتے تھے۔
راجکپور مجھے فلم:ان کے مطابق مجموعی طور پر بھی فلمی اداکار کوئی بہت زیادہ رقم نہیں کماتے تھے۔ واضح رہے کہ منداکنی نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 1985ء کی فلم میرا ساتھی سے کیا تھا، حقیقتاً یہ ان کی دوسری فلم تھی، کیونکہ راج کپور کی فلم رام تیری گنگا میلی میں انہوں نے راجیو کپور کے ساتھ کام کیا اور یہ جولائی 1985ء میں ریلیز ہوئی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کی اداکارہ نے بتایا کہ اس زمانے میں اداکار ایک پوری فلم کا معاوضہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیا کرتے تھے۔منداکنی نے 90ء کی ابتدا میں فلمی دنیا سے بریک لیا اور شادی کے بعد اپنے خاندان اور بچوں کی پرورش پر متوجہ ہوئیں۔ تاہم اب لگ بھگ ربع صدی بعد دوبارہ بالی ووڈ کی چکا چوند پر مبنی دنیا میں ان کی واپسی ہوئی لیکن اس بار وہ اپنے بیٹے رابیل ٹھاکر کی ڈیبیو ’ماں او ماں‘ کی لانچ میں شریک ہیں۔