ماشا آرٹ نے وبا کے وقت میں ہمپی کی وراثت کو پیش کیا
نئی دہلی، ستمبر۔ماشا آرٹ نے قرون وسطیٰ وجئے نگر سلطنت کی راجدھانی ہمپی پر وبائی دور کی 60 تصویروں کی 10 روزہ تصویری نمائش کی میزبانی کی ہے جس کی افتتاحی تقریب بیکانیر ہاؤس میں کی گئی۔فوٹوگرافر منوج اروڑہ کی طرف سے لی گئی یہ تصاویر کووڈ 19 وبا کے طویل عرصے کے دوران لی گئی ہیں جب لوگ اپنے گھروں کے اندر رہنے پر مجبور تھے۔’ریڈسکور ہمپی‘ تصویروں کا ایک مجموعہ ہے جو مشرقی وسطی کرناٹک کے ساتھ ساتھ تنگ بھدرا کے کنارے پر یونیسکو کے تسلیم شدہ تاریخی مقام کی تاریخی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔نمائش میں شرکت کرنے والے بہت سے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوٹوگرافر منوج نے فن تعمیر، دیویوں اور فطرت کی باریک تفصیلات پر توجہ مرکوز کی ہے اور ان کی کھینچی گئی تصاویرکو دیکھ کر انہیں ماضی کو دوبارہ محسوس کرنے کا موقع ملا ہے۔نمائش کے بارے میں بتاتے ہوئے، کیوریٹر اوما نائر نے کہا، "میں منوج کی لی گئی تصاویرکو دیکھتے ہوئے یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہم ثقافتی اور مذہبی لحاظ سے کتنے خوشحال تھے کہ جدید تکنیکی مدد کے بغیربھی ہم آرٹ کے اتنے خوبصورت ٹکڑے تیارکرنے کے قابل تھے۔منوج اروڑہ آرٹ فوٹوگرافی سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے آرٹ اور ڈیزائن کو سمیٹتے ہوئے دنیا بھرکا سفر کیا۔ وہ ڈیجیٹل فائن آرٹ فوٹو گرافی، سادہ اور کم سے کم لیکن نمایاں طورپرطاقتور منظربناتے ہیں جو فطرت اور حیرت انگیز فن تعمیر کی گہرائی سے متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا، "اپنی تصویروں کے ذریعے، میں ان کے اندر گہرے جذبات اور خیالات کو بیدار کرنے کی کوشش کرتا ہوں.. ان کو ابھارتا ہوں.. میں چاہتا ہوں کہ ناظرین ہر عکس کے پیچھے چھپی ان کہی کہانیوں سے جڑیں اور یہ ناظرین کوامن کے جذبات کے ساتھ چھوڑ دیں۔